Skip to content Skip to sidebar Skip to footer

Sairbeen: Trump’s Middle East Policy: Is Israel’s influence diminishing? – BBC URDU

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گذشتہ ہفتے مشرقِ وسطی کے دورے پر تھے۔ وہ سعودی عرب گئے۔ قطر گئے۔ متحدہ عرب امارات گئے۔ وہ اسرائیل نہیں گئے۔ ایک امریکی صدر مِڈل ایسٹ جائے اور اسرائیل نہ جائے، ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ اس دورے کے دوران اربوں ڈالر کی آرمز ڈیلز سائن کیں، حماس کے ساتھ مذاکرات کے بعد ایک امریکی ہاسٹیج کی رہائی یقینی بنائی، شام پر لگے امریکی پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا، اور یمن میں حوثیوں کے خلاف فضائی حملے ختم کر دیے۔ اُدھر ایران کے ساتھ مذاکرات کی خبریں بھی ہیں۔ اور حماس نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ غزہ پر امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کر رہا ہے۔
بظاہر اِن میں سے کوئی خبر ایسی نہیں ہے جس سے امریکہ کا خطہ میں سب سے مضبوط اتحادی اسرائیل خوش ہوتا نظر آئے۔
کیا صدر ٹرمپ کی مڈل ایسٹ پالیسی میں اسرائیل کی اہمیت کم ہورہی ہے؟
میزبان: عالیہ نازکی
پرڈیوسر: خدیجہ عارف
ویڈیو ایڈیٹنگ: علی کاظمی

#Trump #MiddleEast #Israel #SaudiArabia #Qatar #UAE #BBCUrdu

CLICK HERE to subscribe to BBC Urdu:
http://bbc.in/1GsJCMR

Leave a comment

0.0/5

Subscribe for the updates!